ثنا ارشاد مٹو با وقار پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون فوٹوگرافر

0
484

نیویارک (پاکستان نیوز)ثنا ارشاد مٹو با وقار پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون فوٹوگرافر بن گئی ہیں، رواں برس کشمیر کی ثناء ارشاد مٹو، عدنان عابدی اور مرحوم دانش صدیقی کو فوٹو جرنلسٹ کو با وقار پلٹزر انعام سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں روئٹرز ٹیم کے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔ کشمیری صحافیوں کو اس سے پہلے بھی اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے تاہم ثنا مٹو پہلی کشمیری خاتون ہیں، جنہیں یہ انعام ملا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اس کامیابی پر کافی خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے تین فوٹو صحافیوں کو وادی کشمیر میں زندگی کی حیرت انگیز تصاویر کے لیے 2020 کے پلٹزر پرائز سے نوازا گیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے چنی آنند، مختار خان اور ڈار یاسین کو فیچر نیوز فوٹوگرافی کے لیے یہ انعام دیا گیا تھا۔رواں برس بھارت کے دانش صدیقی، عدنان عابدی، امیت دیو اور ثنا ارشاد مٹو کو ایک ساتھ فیچر فوٹوگرافی کے زمرے میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تمام صحافی خبر رساں ادارے روئٹرز کے لیے کام کرتے ہیں، جن میں سے دانش صدیقی گزشتہ برس افغانستان میں ہلاک ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here