ٹرمپ انتظامیہ کو تین سال سے معطل ”ڈاکا پروگرام“ بحال کرنا چاہیے، حکم جاری

0
156

واشنگٹن (پاکستان نیوز) وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈاکا پروگرام کے تحت غیر قانونی تارکِ وطن بچوں سے درخواستیں وصول کرے تاکہ ا±ن کی امریکہ سے بے دخلی روکی جا سکی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میری لینڈ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو تین سال سے معطل ڈاکاپروگرام بحال کرنا چاہیے۔یہ پروگرام امریکہ میں مقیم امیگرنٹس کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بے دخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔گزشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکہ آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم نہیں کر سکتی۔امریکہ کی سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی حکم نامے کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ پروگرام 2012 میں اس وقت کے صدر براک اوباما نے بنایا تھا تاکہ اس کے تحت آنے والے نوجوان امیگرنٹس امریکہ میں رہتے ہوئے سکول جائیں اور کام کر سکیں۔ یہ پروگرام بعد میں مجوزہ دا ڈریم ایکٹ کا حصہ بنا اور نوجوان امیگرنٹس کو ڈریمرز کا نام دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here