نئی دہلی(پاکستان نیوز)پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے، مودی کئی بار حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔









