فائرنگ واقعات،کوئینز ہوٹل کے سپروائزر کو گرفتار کر لیا گیا

0
142

 

ہوٹل انتطامیہ مہمانوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ،دو افراد زخمی ہوئے، پولیس کے الزامات

نیویارک (پاکستان نیوز) جنسی زیادتی ، منشیات سمگلنگ اور دیگر جرائم کی آماجگاہ سمجھے جانے والے کوئینز ہوٹل کے سپروائزر کو فائرنگ کے دوواقعات کے حوالے سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مہمانوں کی صحت دائو پر لگی جبکہ فائرنگ کے واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ، الزام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سپر وائزر جوکہ صبح سے شام تک ہوٹل میں فرائض انجام دیتے ہیں ، انتظامات کو بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات ہوئے جس میں دو افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here