ڈوئل نیشنل رائیٹس کمیٹی کے ہیڈ شاہد رضا رانجھا نے ممبران ظفر چیمہ ، نعمان بٹالوی اور قیصر بھٹہ کو یادداشت پیش کی ، چودھری فاروق کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی
بروکلین (پاکستان نیوز) پی ٹی آئی بروکلین کوآرڈینیٹر قیصر بھٹہ ، جنرل سیکرٹری راشد اسلام اور جائنٹ سیکرٹری اجمل خان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر آف اوورسیز پاکستانی چودھری فاروق ارشد کے اعزاز میں پرتکلف ڈنرکا اہتمام کیا گیا ، صدر پاکستان تحریک انصاف نیو یارک رانا جاوید، جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف نیو یارک شاہد رضا رانجھا ، صدر پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے امجد نواز، فنانس سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے قاضی عمران، میڈیا انچارج ورلڈ ظفر چیمہ ، کوآرڈینیٹر سفوک کاونٹی نعمان بٹالوی اور مشہور بزنس مین محمد یار بھلی کی بھرپور شرکت، COVID 19 کی وجہ سے بہت سارے پیارے دوستوں ، ساتھیوں کو نہیں بلا سکا اور ان سے معذرت خواہ ہوں۔ پروگرام کے دوران ڈوئل نیشنل رائیٹس کمیٹی کے ہیڈ شاہد رضا رانجھا نے ممبران ظفر چیمہ ، نعمان بٹالوی اور قیصر بھٹہ کے ہمراہ ڈوئل نیشنیلٹی کو پاکستان میں مکمل بحالی کے حوالے سے یادداشت پیش کی اور چوہدری فاروق ارشد نے مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔