باراک اوباما ، جیمز کومی پر دہشتگردوں سے نرم رویے کا الزام عائد

0
139

خطرناک دہشتگردوں کیخلاف تحقیقات روکنے پر 2013میں میراتھون پر حملے جیسا سانحہ پیش آیا

نیویارک (پاکستان نیوز) سابق صدر باراک اوباما اور ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے دہشتگردی واقعے سے ایک روز قبل مقامی 6دہشتگردوں کے خلاف تحقیقات رکوا دی تھیں جس کی وجہ سے ممکنہ طو رپر بوسٹن میراتھون کا حملہ وقوع پذیر ہوا تھا ، معلومات کے مطابق نومبر 2009سے جنوری 2017تک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے دہشتگردی کی اطلاعات کے تحت تمام خطرناک افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی اور کڑی نگرانی میں آنکھیں پتھر کر لیں تھیں لیکن جیسے ہی آنکھ جھپکی گئی یعنی خطرناک دہشتگروں کے متعلق تحقیقات کو روکا گیا اور ان کو آزاد کیا گیا تو عین اسی وقت میراتھون میں بڑی دہشتگردی کا واقعہ پیش آ گیا ، رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے اس واقعے سے کچھ خاص نہیں سیکھا ہے اور اپنی تحقیقات کے عمل کو اس قدر بہتر نہیں بنایا ہے جس کا اس سے مطالبہ کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here