سوشل میڈیا پر چینی اور ایشیائی ریسٹورنٹس نہ جانے کا اعلان کر دیا ، پارٹی رہنماﺅں کی مذمت
نیویارک(پاکستان نیوز)ڈیموکریٹک سوشلسٹ الیکژینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر ہتک عزت کے جملوں کا استعمال کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موقف اپنایا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے کسی ایشیائی ریسٹورنٹ کا رخ نہیں کررہی ہیں اور نہ ہی لوگوں کو چین سمیت کسی ایشیائی ریسٹورنٹ جانا چاہئے ، ڈیموکریٹک رکن کی جانب سے ان جملوں کی ادائیگی کے بعد مقامی میڈیا اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ڈیموکریٹک رکن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کورونا صرف چین یا ایشیائی ممالک تک محدود نہیں ہے بلکہ اب یہ یورپی ممالک میں واضح طور پر پھیل چکا ہے۔