سفید فام تنظیموں نے 2014سے 2016تک 125ملین ڈالرز کی خطیر رقم جمع کی
نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن اور ساﺅتھ پاورٹی لا سینٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی سفید فام افراد کی تنظیموں پر پابندی عائد کریں جوکہ اسلام مخالف نعرہ لگا کر ہر سالہ لاکھوں ڈالر ز کے فنڈز جمع کرنے میں کامیاب رہتی ہیں ، کیئر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نعرہ لگانے والے سفید فام تنظیموں نے 2014سے 2016تک 125ملین ڈالرز کی خطیر رقم جمع کی جس کو ملک بھر میں اسلام فوبیا کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ کیئر اور پاورٹی تنظیموں کی جانب سے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسی تنظیموں کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کا فوری قلع قمع کیا جائے۔