نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں خودکشیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، ایک سال کے دوران 542 افراد نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ، ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ڈیو اے چوکشی نے بتایا کہ جب انسان اپنے حالات کو اکیلے قابو کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو وہ انتہائی اقدام کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور یہی موقع ہوتا ہے جب وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے ، کمیونٹی ہیلتھ سروے کے مطابق ہر 16 گھنٹے کے دوران ایک نیویارکر اپنی زندگی کا خاتمہ خود کررہا ہے جوکہ خطرناک ہے ، 18 سال تک کی عمر کے 2.4 فیصد جوان خود کشی کر رہے ہیں ، ایک سال کے دوران 14.1 فیصد افراد خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں ۔