پاکستان نیوز فیملی میں کرونا کی ہلاکت خیزی وغم و اندوہ کی لہر

0
181

پبلشر مجیب لودھی کے چچا اور بیورو چیف ٹورنٹو محمد مدثر و لاہور آفس کے
سابق انچارج طیب ممتاز اور ساتھی نوید اطہر کے والد خالق حقیقی سے جا ملے
شکاگو آفس میں مرحومین کےلئے تعزیتی اجتماع، مرحومین کےلئے مغفرت و لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان نیوز کے صدر و پبلشر مجیب ایس لودھی کے چچا محترم محمد احمد خان لودھی راولپنڈی میں اور ٹورنٹو کے بیورو چیف محمد مدثر و لاہور آفس کے ساتھی نوید اطہر کے والد محترم میاں ممتاز احمد لاہور میں بوجہ عارضہ کورونا گزشتہ ہفتے رحلت فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہر دو بزرگان کے انتقال کی خبر پاکستان نیوز کے تمام اراکین و عمال میں نہایت دکھ و رنج سے سنی گئی۔ پاکستان نیوز شکاگو میں سوموار 8جون کو دونوں مرحومین کی بخشش و مغفرت اور سوگواران سے اظہار یکجہتی کےلئے ایک تعزیتی نشست ہوئی جس میں بیورو چیف رانا جاوید، انور علی رومی، آصف ملک، سلمان آفتاب، نواز اقبال، میاں پرویز، شاہد منیر، مظہر رانا و دیگر کیمونٹی ارکان شریک ہوئے۔ شرکاءنے دونوں مرحومین محمد احمد خان لودھی و میاں ممتاز احمد کےلئے فاتحہ اور ان کی مغفرت ، جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اور لواحقین و سوگواران کو صبر جمیل کی دعا کی۔ ادارہ پاکستان نیوز شکاگو ہر دو مرحومین کے سوگوران مجیب لودھی، خالد لودھی، نور لودھی، نجیب لودھی، ندیم لودھی نیز محمد مدثر، محمد طیب، نوید اطہر و دیگر لواحقین کے دکھ میں یکساں شریک ہے اور دونوں مرحومین کی بخشش ، اعلیٰ علین میں بلند درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہے۔ آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here