حکومت کیخلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی)عمران کا ڈیجیٹل میڈیا پر مقابلے کا اعلان

0
389

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کو نئے انداز سے چلانے کا اعلان کر دیا ہے جوکہ بکائو میڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی انتخابی مہم نجی چینل کے بکائو مالکان، لفافہ تجزیہ نگاروں اور پیڈ اینکرز کو مکمل طور پر کلین بولڈ کرنے والی ہے ، عمران خان کی حکومت گرانے میں بیرونی مداخلت کی بجائے بڑا ہاتھ میڈیا چینلز کا تھا جنھوں نے کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ایسا پراپیگنڈا شروع کیا کہ حکومت کو دفاع کا موقع ہی نہیں مل سکا، paid anchors نے آئینی مدت پوری کرنے کی خواہاں حکومت کو دنوں میں چلتا کر دیا، تحریک انصاف نے اس لفافہ جرنلزم کے قلع قمع کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو متحرک کرنے کی گیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ایسے میڈیا ہائوسز جوکہ بھاری رشوت کے عوض پراپیگنڈا مہم میں شامل ہوتے ہیں کی بولتی بند ہوجائے گی ، پاکستان نیوز کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور عمران خان رمضان المبارک کے گزرنے کا انتظار کر ررہے ہیں جس کے بعد حکومت کے خلاف انتخابی مہم کو چوتھے گئیر میں ڈال دیا جائے گااور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے گا ۔ پاکستان نیوز کے ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی سیاسی رہنما اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر صارفین کے براہ راست سوالات کے جوابات دے سکے یا پھر صارفین کی جانب سے فوری ردعمل کا سامنا کر سکے، انتخابی مہم کے دوران تو سیاسی جماعتوں کے رہنما مقامی میڈیا میں بھی آنے سے ڈرتے ہیں کہ اگر کسی سوال کا جواب نہ دے پائے یا غلط بیانی ہوئی تو انتخابی مہم متاثر نہ ہوجائے ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی اتنی بڑی تعداد نے کبھی سیاسی سرگرمی میں آن لائن حصہ لیا ہو، عمران خان کی حکومت گرنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شروع کیا گیا امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ ٹوئیٹر پر کئی روز تک ٹاپ ٹرینڈ رہا ، جس میں کروڑوں پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ، پاکستان میں امپورٹڈ حکومت نامنظور ہیش ٹیگ مسلسل نویں روز بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور اب تک اس ہیش ٹیگ پر 4 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ٹوئٹس ہوچکے ہیں۔صارفین اس ہیش ٹیگ پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اس ہیش ٹیگ میں حصہ لینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہا ہے۔نو روز گزرنے کے بعد بھی اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here