واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی ماہرین نے اس بات کو متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ بھارت کے ہاتھ سے آدھا لداخ تو پہلے ہی چلا گیا ہے اب چین بقیہ حصہ بھی بھارت سے زبردستی حاصل کر لے گا، مودی حکومت کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا چین کمانڈو ایکشن کے ذریعے اسکو سرپرائز دے گا ، معروف سکالر ڈاکٹر مائیکل جے رائٹ کا کہنا ہے بھارت کے فوجیوں کی ہلاکت سے یہ بات واضح ہو گئی چین اور بھارت کسی چھوٹی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں ، بھارت کو گمان تھا لداح ایشو پر امریکہ مودی حکومت کی طرفداری میں بیان دیگا لیکن ایسا کچھ نہ ہوا ، بڑی طاقتیں چین کی معاشی اور دفاعی حکمت عملی سے خوفزدہ ہونے ساتھ ساتھ محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں، پروفیسر ہوزے راویرہ نے کہا پاکستان اس ساری صورتحال سے انجوائے کر رہا ہے۔ عمران حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی نے اس خطے میں ایک نیا محاذ کھولنے میں اہم کردار ادا کیا ،پروفیسر جانسن جونز نے کہا بھارت کے ہمسایہ ممالک سے خراب تعلقات کی وجہ سے نیپال بھی اسکو آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی حسینہ حکومت کو بھی کچھ عرصہ سے بھارت سے تحفظات ہیں ، چین اور بھارت کے درمیان بگڑتے تعلقات واقعی پاکستان کیلئے خوش آئند ہیں۔