نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے پاکستانی امریکن طلبا اور نوجوانوں کی رہائی میں کردار ادا کرے، جبکہ کیئر شکاگو چیپٹر کی جانب سے فٹ بال میچ کے دوران توہین آمیز جملوں پر تحفظات کا اظہار کیا، کیئر شکاگو، کیئر نیویارک سمیت دیگر چیپٹرز نے بھی بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں قید پاکستانی امریکن طالبہ فاطمہ محمد اور خاتون صبوحی انعم کی فوری رہائی کو ممکن بنائے، کونسل آن امریکنـاسلامک ریلیشنز (CAIRـNY) کے نیویارک چیپٹر نے آج سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی شدید مذمت کی ہے جوکہ اپنی طالب علم رہنما فاطمہ محمد کی گرفتاری پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے آج امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد امریکیوں کی رہائی کے لیے فوری کارروائی کرے جنہیں پرامن مظاہروں میں ملوث ہونے کے بعد پاکستان میں حراست میں لیا گیا ہے، بشمول نیواڈا کی ایک ماں صبوحی انعام اور ریٹائرڈ جو 30 سال سے زیادہ عرصے سے ریاستہائے متحدہ کا شہری ہیں۔