ریاض (پاکستان نیوز) بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ سعودی عرب کی فورسز نے بھارتی جاسوس بلاگرکو گرفتار کرلیا۔ 18دسمبر کو سعودی سکیورٹی فورسز نے بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو سعودی مملکت کے مفادات کیلیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا۔ زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ زہاک نے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی ۔ نوجوانوں کو داعش جیسی تنظیموں میں شامل ہونے کی بھی تاکید کی۔ مئی 2020 میں امارات میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا ۔قطر میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بحرین کے ہسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل را کو اسلام مخالف بیانیے پر نوکری سے نکالا تھا۔ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمینٹس کرنے کی مد میں نوکری سے نکال دیا گیا ۔