کوپا امریکہ فٹ بال کپ میزبان برازیل 9 ویںمرتبہ چیمپئن

0
664

ریوڈی جنیرو(پاکستان نیوز) برازیل کی ٹیم کوپا امریکہ فٹ بال کپ کی چیمپئن بن گئی۔ میزبان برازیل نے کوپا امریکا فٹ بال کپ کے فائنل میچ میں پیرو کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایورٹن، گبریل جیسس اور ریچارلیسن نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پیرو کی ٹیم کی طرف سے واحد گول گیریرو گونزالز نے سکور کیا۔ برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں میزبان برازیل اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ برازیل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر حاوی ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here