انقرہ (پاکستان نیوز) ترک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے بھارتی ایجنٹ امیت نکیش نے قتل کیا ہے جوکہ آئی ڈی ایف افسر بھی رہ چکا ہے ، ترکی 2024 کا سب سے بڑا معمہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے! کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ امیت نکیش ایک سابق IDF افسر ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پیزش کیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا گزشتہ ہفتے ان کے ملک میں قتل ایک فاش غلطی تھی جو بلا جواب نہیں رہے گی۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق صدر پیزشکیان نے دارالحکومت تہران کا دورہ کرنے والے اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کو شرف ملاقات بخشا۔ملاقات کے دوران پیزش کیان نے کہا کہ ایران میں سرکاری مہمان کے طور پر موجود حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ہنیہ کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اوریہ قتل جواب ضرور دیے جانے والی اسرائیلی حکومت کی ایک فاش غلطی ہے، صیہونیوں کو اس گستاخی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی خطے اور دنیا میں استحکام کو ترجیح دیتی ہے، انہوں نے زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے مشترکہ اقدام بہت اہم ہیں۔