شہباز گل بالآخر اسلام آباد پولیس کے حوالے

0
94

اسلام آباد(پاکستان نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے حکام نے اڈیالہ جیل میں حکام سے روبکار کی تعمیل کرائی جس کے بعد شہباز گل کو عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ایمبولینس کے ذریعے لے کر پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جہاں بدھ کی رات ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے۔ میڈیکل رپورٹس تسلی بخش آنے کی صورت میں انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ کوہسار منتقل کردیا جائے گا۔ اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے دو روزہ ریمانڈ دیے جانے کے بعد شہباز گل کی حوالگی کا معاملے ایک تنازعے کی شکل اختیار کرگیا تھا۔ راولپنڈی پولیس شہباز گل کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کرنا چاہ رہی تھی جبکہ اسلام آباد پولیس کا اصرار تھا کہ انہیں پمز لے جایا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو لانے کے لیے رینجرز اور ایف سی بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلی حکام اڈیالہ جیل میں پہلے سے موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here