وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبرکو امریکہ آئینگے

0
286

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 23 اگست کو دو روزہ دورے پر قطر جائینگے، وزیراعظم قطری قیادت سے مائع قدرتی گیس معاہدے کو آسان شرائط اور بہتر نرخ پر طے کرنے، نئے ٹرمینلز کی تعمیر، گیس سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی مؤخر ادائیگیوں پر فراہمی، زراعت، غذائی سلامتی، ہوا بازی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور ان میں سرمایہ کاری کے فروغ سمیت اہم امور پر گفتگو کرینگے۔ وزیراعظم کے 23 اگست سے شروع ہونیوالے دو روزہ دورے میں وزرائ، سول اور فوجی سینئر حکام کا وفد ساتھ ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اگلے ماہ 20 سے 23 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کرینگے شہباز شریف کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران امریکی میڈیا کو بھی انٹرویوز دینگے۔ اپنے دورے کے موقع پر وہ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں بھی ایک تقریب سے خطاب کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here