نیویارک (پاکستان نیوز)اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا یا نہیں جا سکتابھارت اسلامو فوبیا کا شکارہے۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے سرحد پار سے جاری دہشتگردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، دہشتگردی کیخلاف 70 ہزار جانیں قربان کیں ، عوام اور فورسز نے ہمت،آہنگی سے دہشت گردی کیخلاف بے مثال کامیابی حاصل کی ، دہشتگردی اور جائز حق خود ارادیت کی تحریک میں فرق کرنا ہوگا، انٹر ا افغان مذاکرات سے سیاسی حل کی امید ہے ،ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئیمنیر اکرم نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے لئے بھاری قرضوں سے نجات کے لیئے ایک یونیورسل فارمولا پیش کیا یواین اس پر غور کرے تاکہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔دریں اثنا اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک میں نسل پرستی عام ہے ،واشنگٹن ہمارے خلاف سرد جنگ ترک کرے ،معاہدہ ڈربن کے 20سال بعد بھی امریکہ میں جارج فلائیڈ اور یورپ میں ڑاکب بلیک جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 اکتوبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث کے دوران چین، روس اور کیوبا سمیت 26 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا متاثرہ ممالک کی معاشی و معاشرتی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود، بالخصوص خواتین، نوجوانوں، بچوں، عمر رسیدہ افراد اور معذور لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔