کورونا جعلی معلومات سب سے زیادہ ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں:کارنیل یونیورسٹی

0
143

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کارنیل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق دنیا میں سب سے زیادہ جعلی معلومات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں۔ اس حوالے سے کارنیل الائنس فار سائنس کی ٹیم نے رواں سال یکم جنوری سے 26 مئی کے درمیان انگریزی زبان اور مقامی میڈیا میں شائع کردہ 38 لاکھ مضامین کا جائزہ لیا ہے۔ کارنیل الائنس فار سائنس کی ٹیم نے امریکا، برطانیہ، بھارت، آئر لینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر افریقی اور ایشیائی ممالک کا ڈیٹا بیس استعمال کیا۔ محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکا کے صدر کووڈ 19 کی غلط معلومات ’انفوڈیمک‘ کے سب سے بڑے ڈرائیور ثابت ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here