انٹرا پارٹی انتخاب کے نتائج کے مطابق راجہ محمد یعقوب صدر، سینئر نائب صدر ساغر علی بختیاری، میاں عبدالثقلین، جنرل سیکرٹری اور شفیق احمد ایڈیشنل سیکرٹری ہیں، ابرار خان، سیکرٹری پی ٹی آئی یو ایس اے
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف الی نائے / شکاگو میں جاری دھڑے بندی اور تنازع کے تسلسل کے نتیجے میں پی ٹی آئی یو ایس اے نے راجہ محمد یعقوب پینل کی تنظیم کو منتخب اور قانونی قرار دےدیا۔ پی ٹی آئی یو ایس اے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر Not/04/2020-11 مورخہ 23 اپریل کے ذریعے جنرل سیکرٹری ابرار سیم خان نے واضح کر دیا کہ 18 مارچ 2020ءکو انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کے مطابق الی نائے اسٹیٹ کی پارٹی قیادت صدر راجہ محمد یعقوب، سینئر نائب صدر ساغر علی بختیاری، جنرل سیکرٹری میاں عبدالثقلین اور ایڈیشنل سیکرٹری شفیق احمد پر مشتمل ہے۔ نوٹیفیکیشن میں پی ٹی آئی کے اراکین کارکنان نیز پاکستانی امریکن کمیونٹی کو آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ وسیم بٹ، نعیم احمد، سلیم مکھی، طارق ورک اور شفقت چودھری نہ پارٹی کے رجسٹرڈ ممبر ہیں نہ کسی عہدے کے حامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان افراد کی کسی بھی قسم کے الی نائے چیپٹر میں پارٹی عہدے یا کوئی پارٹی اجلاس تقریب کے انعقاد کے ارتکاب پر تادیبی کارروائی کیلئے پیٹی آئی Scad کو معاملہ ریفر کیا جائےگا۔