نیویارک (پاکستان نیوز)صدارتی انتخابات میں 8 روز باقی ہیں ، 9 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے بیلٹس کاسٹ کر چکے ہیں جبکہ 2016 میں اسی عرصے کے دوران صرف ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں نے اپنے بیلٹس جمع کرائے تھے ، این بی سی کی رپورٹ کے مطابق 3 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل بیلٹس کاسٹ کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر سکتی ہے جوکہ 2016 کے انتخابات کے مقابلے میں دو گنا ہے ، اعدادو شمار کے مطابق پنسلووینیا میں 1.4 ملین لوگ اپنا بیلٹس کاسٹ کر چکے ہیں جوکہ پہلے کے مقابلے میں 1.2 ملین زیادہ ہے ۔