لندن( نیٹ نیوز)لندن میں 21 اپریل کو ملکہ برطانیہ کی 94ویں سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں توپوں کی سلامی نہیں ہوئی۔کیونکہ یہ سمجھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ایسا کرنا موزوں نہیں ہوگا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے 68 سالہ دور میں یہ پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے کہ ان کی سالگرہ پر انہیں سلامی پیش نہیں کی جائے گی۔وہ اپنی سالگرہ نجی طور پر منائیں گی۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ کیا جائے گا۔یہ اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے کہ معمول کے برعکس ان کی سالگرہ کے لیے جون میں ہر سال ہونے والی عوامی تقریب بھی نہیں ہوگی۔