اوورسیز پاکستانی معیشت کا اہم ستون قرار

0
20

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) سے ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا اہم ممکنہ ستون قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ترسیلات زر سے متعلق بلاگ رپورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو مزید ترغیبات دینے کی سفارش کی گئی ہے اے ڈی بی نے معاشی بحرانوں، اتار چڑھائو کے دوران ترسیلات زر پر انحصار ممکن قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ترسیلات زر قومی پیداوار کا 10 فیصد کے مساوی ہیں، کورونا وباء میں ترسیلات زر 19.8 فیصد اضافے سے 31.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اے ڈی بی کے مطابق معیشت کی پیداواری صلاحیت، معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، ترسیلات زر کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم جیسے منصوبوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here