لندن (پاکستان نیوز) برطانوی عدالت نے معروف اخبار ”دی سن کی ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کی جانب سے اپنے خلاف دائر کئے گئے مقدمے کو ختم کرانے کی درخواست مسترد کردی۔اخبار نے گزشتہ ماہ لندن ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔ اداکار جونی نے اخبار کیخلاف جھوٹا مضمون لکھنے پر عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔اخبار نے جونی کو بیوی پر تشدد کرنیوالا شخص قرار دیا اور لکھا کہ کس طرح انہوں نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اخبار نے اہلیہ امبر ہیرڈ کو مظلوم خاتون کے طور پر بھی پیش کیا۔ جونی ڈیپ نے اخبار کیخلاف 2 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیاتھا۔اس کیس میں جونی کیساتھ ماضی میں تعلقات رکھنے والی دو اداکاراو¿ں نے جونی کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرایا تھا اور انہیں شریف انسان قرار دیا۔