لداخ میں شرمناک پسپائی: بھارت 39ہزار کروڑ کاجنگی سامان خریدیگا

0
161

نئی دہلی،بیجنگ ( پاکستان نیوز) لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک پسپائی کے بعد بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جارہا ہے ، نئی دہلی میں حکومت نے 38 ہزار 900 کروڑ کے جنگی طیارے ، میزائل سسٹم اور ہتھیار خریدنے کی منظوری دے دی۔ ڈیفنس ایکویزیشن کونسل نے یہ منظوری جمعرات کے روز دی، ملکی پیداوار اور ڈیزائن کو تر جیح دیتے ہوئے بھارتی ڈیفنس انڈسٹری سے 31 ہزار 130 کروڑ کی خریداری کی جائے گی، فیصلہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت ڈیفنس ایکویزیشن کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ کونسل نے 21 عدد ”مگ 29 “ جنگی طیاروں کی روس سے خریداری، 12 عدد ”سخوئی 30 ایم کے آئی “ طیارے روس سے خریدنے اور 59 مگ 29 طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی، روس سے 21 مگ 29 کی خریداری اور پہلے سے موجود ایسے طیاروں کی اپ گریڈیشن پر 7 ہزار 418 کروڑ اور 12 نئے ”سخوئی 30 ایم کے آئی “ پر 10 ہزار 730 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ کونسل نے کہا اس سازو سامان کو بھارت میں بھی تیار کیا جائے گا۔ اس میں سے کچھ منصوبوں کی لاگت کا اسی فیصد حصہ ملکی سطح پر تیار ہوگا۔ کونسل نے کہا ”پیناکا“ میزائل سسٹم کے حصول سے فوج کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔دریں اثناچین اور بھارت نے اپنے اپنے فوجیوں کو مرحلہ وار متنازعہ سرحد سے واپس بلانے پر اتفاق کرلیا، چینی میڈیا نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ مذاکرات میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے دونوں نے یہ فیصلہ کیا۔دوسری طرف چین نے کہا ہے بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تناو¿ کے تناظر میں بھارت، چینی کمپنیوں کی معاشی سرگرمیوں میں نامناسب طور پر خلل ڈال رہا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق چین نے تاہم اس کے ردعمل میں کوئی قدم نہیں اٹھایا اور معمول کی صورتحال کی طرف واپسی میں ہی دونوں ممالک کا فائدہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here