نیویارک (پاکستان نیوز)امریکن نژاد پاکستانی شہری عادل نے جون 2022ء میں پولیس اسٹیشن غالب مارکیٹ لاہور میں کینال پارک میں واقعہ گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بعد میں ملزم نادر مجید اور بابر مجید کو مقدمے میںنامزد کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت گذشتہ ساڑھے تین سال سے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ہو رہی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے چار سال بعد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت کی طرف سے غالب مارکیٹ پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان با اثر ہیں اور پولیس سے اچھے تعلقات کی وجہ سے ان کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔ انہوں نے عدالت سے انصاف ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔









