ریاض(پاکستان نیوز) سعودی عرب دنیا کی 10 طاقتور ترین ریاستوں میں شامل ہوگیا۔ اس کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھی موجود ہے۔ فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی، جس میں پہلا نمبر امریکا کا ہے۔ اس فہرست میں پہلی مرتبہ سعودی عرب بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کو 9واں نمبر دیا گیا ہے۔ چین کو دنیا کی دوسری طاقتور ترین ریاست قرار دیا گیا ہے جبکہ روس کا تیسرا نمبر ہے۔ اسی طرح جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، فرانس ساتویں، جاپان آٹھویں اور متحدہ عرب امارات 10ویں نمبر پر ہے۔ ان ممالک کی درجہ بندی معاشی و سیاسی اثر و رسوخ، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کے اعتبار سے کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی طاقت کی بنیاد اس کی معیشت، تیل کی پیداوار اور خلیجی خطے میں اس کا جغرافیائی و سیاسی اثر و رسوخ ہے۔