فائروال سے30کروڑ ڈالر کا نقصان

0
36

لندن(پاکستان نیوز) پاکستان سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن(پاشا) کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو قومی سطح پر فائر وال کی تنصیب سے 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادرے روئٹرز کے مطابق حکومت انٹرنیٹ فائروال کی تنصیب کر رہا ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ پر مواد اور سوشل میڈیا پیلٹ فارمز کو ریگولیٹ کیا جائے گا ۔ حکومت فائروال کو سینسرشپ کے لیے استعمال کرنے کی تردید کرتی ہے۔ پاشا کے سینیئر وائس چیئرمین علی احسان کا کہنا ہے کہ فائر وال کی تنصیب کے سبب انٹرنیٹ سروس میں تعطل اور اور وی پی این سروس میں خلل کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ سروس میں تعطل سے بزنس آپریشنز کے مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ تعطل محص دشواری نہیں بلکہ آئی ٹی انڈسٹری کی پائیداری پر پر براہ راست، ٹھوس اور جارحانہ حملہ ہے جس سے 30 کروڑ تک کا نقصان ہو سکتا ہے اور یہ نقصان اس سے بہت زیادہ بڑھ بھی سکتا ہے۔ روئٹرز کی جانب سے اس حوالے سے سوال کا پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے فوری کوئی جواب نہیں دیا۔ رواں مہینے شزہ خواجہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ حکومت فائر وال کو سینسرشپ کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی رواں سال فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بند کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here