نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے مزید وینٹی لیٹرز کی درخواست کر نے پر نیویارک کے گورنر کومو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ گورنر کورونا وائرس کی وجہ سے صدمے میں آ گئے ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے اچانک مجھ سے 30ہزار وینٹی لیٹرز کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ان کو اتنی بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شہر میں سب کچھ بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن ناکام حکمت عملی کی وجہ سے سب کچھ سٹاک کر لیا گیا ہے ۔