FATF گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

0
123

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ۔ ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بہتر عملدرآمد کرنے پر پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا مزید ایک اور ہدف پورا کر لیا ہے۔ پاکستان کے پاس ایف اے ٹی ایف کے مزید 2اہداف رہ گئے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، 3اہداف پر جزوی عملدرآمد کیا ہے، پاکستان کو اے ایف ٹی ایف کی جانب سے 27نکات دیئے گئے تھے جن میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے اقدامات سب سے اہم تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here