شرابی ڈرائیورز کیخلاف ٹریلین ڈالر کا پیکج

0
87

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن نے روڈ سیفٹی منصوبے کے لیے صدر بائیڈن ایک ٹریلین ڈالر کے منصوبے پر دستخط کریں گے جس کا مقصد شرابی ڈرائیوروں کو سڑکوں سے دور رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی متعارف کروانا ہے ، قانون سازی کے تحت نشے میں دھت ڈرائیوروں کو روکنے کے لیے نگرانی کا نظام 2026 کے اوائل میں تمام نئی گاڑیوں میں شروع ہو جائے گا، جب محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کو لاکھوں گاڑیوں میں نصب کیا جائے گا اور کار سازوں کو اس کی تعمیل کے لیے وقت دیا جائے گا۔NHTSA کے مطابق، ہر سال، امریکہ میں الکوحل کے استعمال سے متعلق حادثات کی وجہ سے تقریباً 10,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جو کہ تمام ٹریفک اموات کا تقریباً 30 فیصد بنتی ہیں ۔ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے 2021 کی پہلی ششماہی میں ٹریفک تصادم میں 20,160 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جو کہ 2006 کے بعد پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ ہے۔ ایجنسی نے کورونا وائرس کے دوران تیز رفتاری، خراب ڈرائیونگ اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے کئی واقعات بھی رپورٹ کیے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here