PBA شکاگو کے صدر و سابق چیئرمین PUPC راجہ عبدالرزاق کی خوشدامن خالق حقیقی سے جا ملی

0
222

 

مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین پولاسکی قبرستان میں ہوئی، کمیونٹی کی بھرپور شرکت اور مرحومہ کی مغفرت و لواحقین سے اظہار تعزیت

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی اہم فعال شخصیت اور پاکستان بزنس کونسل شکاگو کے صدر و سابق چیئرمین پاکستان یونائیٹڈ پریڈ کمیٹی راجہ عبدالرزاق کی خوش دامن و طاہر ملک کی والدہ ماجدہ بوجہ علالت، بدھ 20 جنوری کو دنیائے فانی سے رخصت ہو گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ نے 81 برس کی زندگی پائی۔ ان کے سوگواران میں صاحبزادے، بیٹیاں، بہوئیں، داماد اور ان کی اولادوں کے علاوہ اعزہ و اقرباء شامل ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین فوسٹر / پولاسکی قبرستان میں ہوئی۔ تدفین و جنازہ میں مرحومہ کے سوگواران کے علاوہ کمیونٹی کے کاروباوری، سماجی، ثقافتی و دیگر شعبۂ ہائے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے راجہ رزاق، طاہر ملک ودیگر لواحقین سے تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و اعلیٰ درجات کی دعا کی۔ ادارۂ پاکستان نیوز شکاگو مرحومہ کے سانحہ ارتحال پر راجہ عبدالرزاق، طاہر ملک و دیگر سوگواران کے غم میں شریک ہے اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نیز لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کرتا ہے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here