دنیا بھر میں کورونا متاثرین 3کروڑسے بڑھ گئے

0
138

بیجنگ ( نیوز) دنیا بھر میں کورونا متاثرین 3کروڑسے زائد جبکہ ہلاکتیں 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق مصدقہ کیسز 3کروڑ6لاکھ 85ہزار ہوگئے ہیں۔ امریکہ67لاکھ64ہزار 970 کیسز کے ساتھ سرفہرست ، بھارت میں مریض 54 لاکھ کے لگ بھگ اور ہلاکتیں 86 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ برازیل 45 لاکھ 28 ہزار 240 کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں 10 لاکھ 92ہزار915، کولمبیا 7لاکھ 58 ہزار 398، پیرو7لاکھ 56ہزار412،میکسیکو 6لاکھ 94 ہزار 121،جنوبی افریقہ6لاکھ 59ہزار656،سپین 6لاکھ 40ہزار40 جبکہ چین میں یہ تعداد 90 ہزار 840 ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سخت پابندیاں لگادی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر 13 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو گا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے 28 ستمبر سے کورونا سے متاثرہ ہر شخص کی قانونی ذمہ داری ہوگی کہ خود کوالگ تھلگ رکھے جبکہ مختلف گھرانوں کے صرف 6افراد اکھٹے ہو سکیں گے،وباءسے نمٹنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ اصولوں کی پابندی کریں ، پابندیوں کو نظر انداز نہ کریں ۔ قرنطینہ کے دوران گھر سے باہر ملاقاتیں کرنے والے کوہزار سے 10ہزار پاﺅنڈ تک جرمانہ ہوگا، ان مالکان پر بھی جرمانہ ہوگا جو مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین کو دفتر آنے پر مجبور کریں گے۔دوسری طرف لندن میں سینکڑوں مظاہرین دوسرے متوقع لاک ڈاﺅن کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ان کا مطالبہ تھالاک ڈاﺅن نہ کیا جائے، انھوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پرکورونادھوکا اور ”خوف نہیں آزادی“کے نعرے درج تھے۔انھوں نے پولیس سے الجھنے کی کوشش کی۔فرانس میں مزید ساڑھے 13ہزار مریض سامنے آئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہناہے ترکی کوروناسے سب سے کم نقصان کا سامنے کرنے والے ممالک میں شامل ہے حالانکہ گذشتہ 7برسوں میں ہماری معیشت پرتابڑتوڑحملے کئے گئے۔میانمار کی ریاستوں میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 444افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ انھوں نے عوامی تفرےح گاہوں مےں ماسک نہیں پہن رکھے تھے ۔یہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں 81ہلاکتیں اور اڑھائی ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں نئے 218کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی مریض24ہزار 46ہو گئی ہے۔یہاں یومیہ متاثرین کی تعداد نے مسلسل دوسرے روز 2 سو اور پانچویں روز سو سے تجاوز کیا ہے۔ مصر مےں 128نئے مریض جبکہ 17 اموات ہوئی ہےں۔ مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ نے قراردیا ہے کی وباکی آڑ میں مسجد کوسِیل کرنا اسرائیلی سازش ہے ،جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمٰن الاویس کو ویکسین لگائی گئی ہے، وہ ایساکرنے والے پہلے اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here