x
کوئینز ، نیویارک میں یہ سپرے انتہائی سستا فروخت ہو رہا تھا ، سٹور نے ناجائز منافع کمایا ہے:لیشیا
نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کی اٹارنی جنرل لیشیا جیمز نے کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران سپرے کی قیمت میں غیر ضروری طور پر اضافے کرکے لاکھوں ڈالر کمانے والے گراسری سٹور کوالٹی کنگ ڈسٹری بیوٹرز پر مقدمہ دائر کر دیا ہے ، اٹارنی جنرل کے مطابق وہی سپرے کم قیمت میں نیویارک اور کوئینز میں انتہائی سستا فروخت ہو رہا تھا جبکہ ہول سیلر سٹور نے زیادہ منافع کمانے کی غرض سے اپنے سپرے کے 46ہزار کینز من مانی قیمت پر فروخت کر کے لاکھوں ڈالر ناجائز منافع کمایا ہے جوکہ کسی صورت حکومت کو قابل قبول نہیں ہے ، سٹور کو ناجائز منافع کی رقم واپس کرنا ہوگی۔