ورجینیا : لڑکی سے زیادتی ، امام مسجد گرفتار

0
129

ورجینیا (پاکستان نیوز)شمالی ورجینیا میں فیئرفیکس کائونٹی میں مسجد کے امام 36 سالہ شرزادی پر کم عمر لڑکی سے ساتھ زیادتی کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق ہم نے امام کو گرفتار کرنے سے قبل اپنی تحقیقات کو مکمل کیا ہے ، اس حوالے سے تمام ویڈیو شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے اور یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ امام نے کم عمر لڑکی کو اپنی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بھی اس حق میں بیان دیئے ہیں کہ امام نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، شرزادی 9 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، مصطفیٰ سینٹر کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے ۔ محکمہ خزانہ کو ملکی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے قرضوں کا حصول بڑھانا پڑ رہا ہے لیکن قرضوں کی حد میں اضافہ بھی ضروری ہے تاکہ اخراجات کو بروقت مکمل کیا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here