چین میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز دنیا بھر سے چینی مسافروں کا نیا ریکارڈ

0
48

نیویارک (پاکستان نیوز) کروڑوں چینی شہری جو اپنے گھر والوں سے دور رہتے ہیں وہ نئے قمری سال کی تقریبات اپنے خاندانوں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے آبائی شہروں کا سفر کرتے ہیں۔ چینی قمری سال کی 40 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا رپورٹوں کے مطابق قریب 9 ارب شہری اندرون ملک سفر کریں گے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر یہ نیا قمری سال منائیں گے۔ میڈیا کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اندرون ملک سفر دراصل گزشتہ سال اسپرنگ فیسٹیول کے دوران 4.7 بلین چینی باشندوں کے سفری ٹرپس کے مقابلے میں تقریبا دوگنا زیادہ ہے۔ جبکہ 2023 میں کووڈ 19 کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ انتہائی سخت سفری ضوابط اور پابندیوں کو ان تقریبات سے قبل نرم کیا گیا تھا۔ چینی قمری سال کا آغاز اس سال 10 فروری کو ہو گا۔ سال نو کی تقریبات 40 روز تک جاری رہتی ہیں۔ چین کے قمری سال کے آغاز کی تقریبات کے سلسلے میں کروڑوں چینی شہری سفر کرتے ہیں اور اس طرح یہ سرگرمیاں دنیا کی سب سے بڑی سفری سرگرمیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں سال نو کی تقریبات کے سلسلے میں سفر کرنے والوں کے 9 بلین ٹرپس میں سے قریب 80 فیصد روڈ ٹرپس ہون گے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جبکہ باقی چینی باشندے اپنے گھر والوں، رشتے داروں اور دوست و احباب کے ساتھ نئے سال کی تقریبات منانے کے لیے غالبا ریل، ہوائی جہازوں اور پانی کے جہازوں کا سفر کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here