کے تعاون سے پاکستان سینٹر میں ویزا کیمپ کا انعقا

0
156

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) 24 اکتوبر بروز ہفتہ کو پاکستان سینٹر میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ہیوسٹن کا ویزا کیمپ ساﺅتھ ویسٹ ہیوسٹن میں مقیم افراد کی سہولت کے پیش نظر منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کو دستاویز کی تصدیق کی سہولت کےساتھ ساتھ پاکستانی نژاد امریکنز کیلئے پاکستانی ویزا کی سہولت بھی مہیا کی گئی، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے نمائندہ پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ کی اس سہولت مہیا کرنے کو بہت سراہا گیا، پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ نے بھی اس امر کا اظہار کیا کہ اس سہولت کو قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے آئندہ بھی جاری رکھا جائےگا، اس بارے جلد ہی سوشل میڈیا، پاکستانی اخبارات اور ریڈیو کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کر دیا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here