پاکستان امریکن فورم کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے نازیبا کارٹون دکھانے پر مسلم سراپا احتجاج

0
114

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) گزشتہ دنوں فرانس میں حکومتی سرپرستی میں نبی آخر الزمان محمد کی ذات سے منسوب توہین آمیز خاکے سرکاری عمارتوں اور اسکولوں میں لٹکائے گئے تو پوری مسلم دنیا میں اور جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں اور دوسرے مذاہب سے وابستہ افراد سراپا احتجاج بن گئے، ہیوسٹن میں پاکستانی امریکن فورم کے زیر اہتمام ناموس رسالت سے اظہار یکجہتی کیلئے پُر امن احتجاج 30 اکتوبر بروز جمعہ بوقت 3 بجے سے 5 بجے تک فرانسیسی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا، تمام مسلمانان عالم خواتین و حضرات اور دیگر تمام مذہبی تنظیموں، مساجد، امام بارگاہوں سے پُر زور اپیل ہے کہ وہ اس پُر امن احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیں، اور ان سازشی عناصر کا قلع قمع کریں۔ جو دنیا کو آگ کی جانب دھکیل رہے ہیں، مزید معلومات کیلئے ذمہ داران سے رابطہ کریں
سلمان رزاقی 281-702-8900
مظفر صدیقی 281-850-4911
سید شہزاد 818-585-0336
غلام محی الدین چشتی 832-620-5190

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here