تعلیمی ادارے کھول کر ٹرمپ بچوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: پیلوسی

0
128

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے دوران دوبارہ سکول کھول کر بچوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انہیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نینسی پیلوسی نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے دوران خزاں میں ملک بھر کے سکول دوبارہ کھولنے اور بعض ریاستوں میں بہت جلد معاشی سرگرمیاں بحال کرنے پر امریکی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بعض ریاستوں کی طرح کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور سکول دوبارہ کھولنے کے لیے وبائی امراض کے مراکز کے تحت صحت قواعد و ضوابط طے کر سکتی ہے اور اگر قواعد و ضوابط ہیں تو ان پر لازمی عمل درآمد بھی ہونا چاہیے کیونکہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ سکول دوبارہ کھلیں اور ہمارے بچے سکول جائیں، تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں اور بچوں کو بحفاظت جانا چاہیے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے عروج کے دوران دوبارہ سکول کھول کر ہمارے بچوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انہیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here