مائیکروسوفٹ خرابی ، ہزاروں پروازیں متاثر

0
92

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بیٹنگ، میڈیا آٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے ۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آ رہی ہے۔ لندن سٹاک اینچ گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ آسٹریلیا کے شہر سیڈنی میں تمام پروازیں گرانڈ کردی گئیں۔ برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔ ہسپانوی ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ امریکی ایئر لائنز نے بھی تمام پرواز میں روک دی ہیں ۔ یمنیکی خرابی کے باعث یورپ میں درجنوں پرواز میں منسوخ ہو گئیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔ عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کے باعث آسٹریلیا اور یورپی ممالک میں انڈسٹریز بھی متاثر ہیں۔ یورپی ممالک میں شا شاک اینچ، میڈیا ادارے بھی بندش کا شکار ہیں۔ برطانوی میڈیا سکائی نیوز کی لائیو نشریات کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہو گئیں۔ بھارت، جاپان، امریکہ، فرانس سمیت کئی ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشنز متاثر ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے تمام الیکٹرانک سسٹم آئی انی ٹی بندش سے متاثر ہوئے ، آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقہ کے بینکوں نے سروسز میں رکاوٹ سے صارفین کو آگاہ کر دیا ہے ۔ مائیکرو سوفٹ کلاڈ سروس کا کہنا ہے تکنیکی خرابی سے واقف ہیں، صارفین کیلئے متبادل آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے فیڈرل آفس برائے سائبر سکیورٹی کا کہنا ہے اس تکنیکی مسئلے کی اصل وجہ ایک سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس کا نام کراڈ سٹرائیک ہے پی ٹی اے نے کہا ہے عالمی سطح پر خرابی سے پاکستان میں مائیکروسافٹ صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کراڈ سٹرائیک ویب سائٹ کے مطابق مسئلے کو نشاندہی کے بعد درست کر دیا گیا، صارفین اپنے سپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئر ری سٹور کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کر لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here