واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز)خاتون نمائندہ راشدہ طالب نے اپنی جنس تبدیل کرانے والے بچوں کیخلاف مضامین شائع کرنے پر نیویارک ٹائمز کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، مضامین کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی جنس تبدیل کرانے کے عمل سے دور رہنے کی طرف مائل کرنا تھا۔ ریاست ٹیکساس نے ٹرانس بچوں کو والدین سے دور کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف فیملی اینڈ پروٹیکٹو سروسز میں ثبوت کے طور نیویارک ٹائمز کے مضامین کو پیش کیا ہے، ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس حوالے سے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ اس بات کا عوامی طور پر قابل رسائی ثبوت بہت کم ہے کہ ٹیکساس اس کوشش میں نیو یارک ٹائمز کا کوئی مواد استعمال کر رہا ہے، راشدہ طالب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ غیر ٹرانس لکھنے والوں کو پیش کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جو ٹرانس لوگوں کو قربانی کا بکرا بناتے ہیں اور یہ بحث کرتے ہیں کہ کیا ٹرانس لوگوں کو وجود کا حق بھی ہے۔