جج کی سابق صدر ٹرمپ کا یومیہ دس ہزار ڈالر جرمانہ ختم کرنے پر مشروط آمادگی

0
106

نیویارک (پاکستان نیوز)سابق صدر کو توہین عدالت کے مقدمہ میں یومیہ دس ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ختم کرنے کے حوالے سے جج نے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا ہے، جج آرتھر اینگورون نے کہا کہ اگر سابق صدر عدالت کو مطلوب ریکارڈ کی تلاش اور اس حوالے سے یقین دہانیوں کا حلف جمع کراتے ہیں تو ان کی سزا کو ختم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے ، سابق صدر اب تک عدالتی حکم پر دس ہزار ڈالر یومیہ کے حساب سے ایک لاکھ دس ہزار ڈالر کے قریب مجموعی جرمانہ جمع کرا چکے ہیں ، جج کے مطابق ٹرمپ کو 20 مئی تک عدالت کو طلب تمام ریکارڈ پیش کرنا ہوگا یا پھر اس ریکارڈ کو مرتب کرنے کے حوالے سے عدالت کو یقین دہانی کرانا ہوگی اگر 20 مئی تک سابق صدر یہ اقدامات کرنے سے قاصر رہے تو ان کی سزا کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here