باجوہ سے پوچھیںکہ عمران خان نفسیاتی بیمارہیں، حسین حقانی

0
67

کراچی(پاکستان نیوز) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ باجوہ میرے معترف ہیں تو ان سے پوچھیں، عمران خان نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں۔ عمران خان نے 26 سال میں اپنا امریکا مخالف امیج بنایا ،میرا ان 174 ارکان اسمبلی میں سے کسی سے رابطہ نہیں تھا،امریکا میں لابیز کا کردار الگ ہے اور صحافی ، اسکالر کا کردار الگ ہے ،امریکی تھینک ٹینکس کے ساتھ بہت سارے لوگ ریسرچ کیلئیرابطہ کرتے ہیں۔ میرے موقف کی وجہ سے عمران خان مجھے غدار تک کہتے رہے،میں اس طرح سے یو ٹرن نہیں لیتاجس طرح سے خان صاحب لیتے ہیں ، مسئلہ یہ نہیں کہ کس سے کس کی ملاقات ہوئی ، امریکا کو عمران خان کے امیج کیلئیمیری ضرورت نہیں،کانگریس مین محتاط بیان دے رہے ہیں، ان کی انتخابی مہم کیلئے امریکا میں عمران کے حامی چندہ دیتے ہیں،باجوہ سے میرے تعلق کا عمران نے ثبوت نہیں دیا، شیریں مزاری کو اپنے گھر میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی بھی امریکی سازش دکھتی ہے۔ میرے کام کا اس سے تعلق نہیں کہ کسی حق یا مخالفت میں لابنگ کروں ، میری چار کتابیں ہیں جو دنیا بھر میں یونیورسٹی میں پڑھائی جاتی ہیں، میرا موقف آئین کی بالادستی کے حق میں ہے میں یوٹرن نہیں لیتا، وہ تو کہتے تھے روس تیل دے رہا ہے آج تک تو ایک قطرہ تیل نہ آیا، آپ عدم اعتماد کا ووٹ تسلیم کرلیں ، مجھے کیوں اس میں گھسیٹ رہے ہیں،امریکا کا پاکستان میں اگر کوئی مفاد ہوگا تو وہ فرد کے ساتھ نہیں ہوگا،کوئی مجھیمضمون لکھنیکی ادائیگی کرتا ہے تو اس لیے اپنی علمی معلومات اس سیشیئرکروں۔ عمران خان کو 174 ارکان اسمبلی نے ووٹ کی طاقت سے ہٹایا ، یہ احمقانہ بات ہے کہ کسی کے ساتھ مل کر میں نے ان کی حکومت ختم کرائی، میرے موقف کی وجہ سے عمران خان مجھے غدار تک کہتے رہے، عمران خان نے 26 سال میں اپنا امریکا مخالف امیج بنایا،امریکی تھینک ٹینکس کے ساتھ بہت سارے لوگ ریسرچ کیلئیرابطہ کرتے ہیں،شاہزیب خانزادہ کے سوال عمران خان کی رائے ہے وہ اس کو کافی دفعہ دہرا چکے ہیں کہ جنرل باجوہ نے آپ کے ذریعے ان کی حکومت گرائی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here