اکنا ریلیف پر امریکی مسلمانوں کا اعتماد جیت گیا ، کرونا کا خوف ہار گیا، سالانہ فنڈ ریزنگ کے موقع پر سینکڑوں افراد کی شرکت اور بھر پور تعاون
تقریب کی کامیابی میں اکنا ریلیف کے ڈائریکٹر ارشد جمال اور معوذ صدیقی کے علاوہ اکنا ریلیف کے رضا کاروں نے بھر پور کردار ادا کیا ، لارا کران کی خصوصی شرکت
نیویارک(خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف ہمیشہ ہر رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر بلا تفریق انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ قدرتی آفات ہوں یا کسی بڑے حادثے کے رونما ہونے پر اکنا ریلیف سے آگے موجود ہوتی ہے۔ بے سہارا خواتین کیلئے شیلٹر ہومز کا قیام ہو یا مستحقین کیلئے فوڈ مہیا کرنا یا پھر ضرورت مندوں کیلئے کپڑوں کی فراہمی ، اکنا ریلیف کو آپ ثابت قدم پائیں گے ۔ ان تمام فلاحی کاموں کی تکمیل اکنا ریلیف تمام مسلمانوں کی جانب سے دئیے گئے عطیات سے ہی پورا کرتی ہے۔ اس فلاحی سفر کو جاری رکھنے کیلئے اکنا ریلیف نے گذشتہ دنوں لانگ آئی لینڈ کے ایک مقامی ہوٹل ”میریٹ ہوٹل“ میں ایک فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا جس میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی کامیابی میں اکنا ریلیف کے ڈائریکٹر ارشد جمال اور معوذ صدیقی کے علاوہ اکنا ریلیف کے رضا کاروں نے بھر پور کردار ادا کیا ۔ تقریب کا آغاز نوجوان عمار احمد نے خوبصورت الفاظ میں شروع کیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام ددئیے۔ ڈاکٹر صبیحہ، احمد سلمان یوتھ ونگ کی ترجمانی کی۔ڈاکٹر ڈالیہ فہیمی نے خواتین ونگ کی ترجمانی کرتے ہوئے اسلامی فوبیا پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسبلہ ایک دوسرے سے محبت کا فقدان ہے ۔ انہوں نے اکنا ریلیف کی خدمات کی تعریف کی کہ وہ بھوکے، لاوارث لوگوں کی جس طرح مدد کررہی ہے وہ اپنی جگہ ایک مثال ہے۔ انہوں نے سابق سیکرٹری جنرل کی کامیابی کو کوٹ کیا کہ ” اگر ہم دنیا سے بھوک اور خوف کو نکال دیں تو دنیا میں امن لا سکتے ہیں “ ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشاہد فاروقی، ڈاکٹر محمد عارف ، مسجد داراالقرآن کے میاں شاہد ، برادر ایاز کی صاحبزادی ہدیٰ، لاراکران نے اکنا ریلیف کے معوذ صدیقی کو ایوارد دئیے جبکہ اکنا ریلیف کی جانب سے لارا کران کو ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے ہمراہ فرح موزہ والا بھی موجود تھیں۔ عائشہ آصف نے ایوارڈ کی وصولی پر اکنا ریلیف کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اس ایوارڈ سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ سابق معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی عبدالر¶ف نے اپنے خطاب میں اکنا ریلیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اکنا ریلیف نوبل کام کررہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم سب مسلمانوں کو اکنا ریلیف کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے اسلام کی تبلیغ پر لاکھوں ڈالرقربان کئے۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے خواتین پر گھریلو تشدد کو ختم کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ دین اسلام ہی ہمارے ہر گھریلو مسئلے کا حل ہے ۔ اس موقع پر ناسو کا¶نٹی چیف ایگزیکٹو لارا کران نے اپنے خطاب میں امریکہ میں مردم شماری بارے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ ہم سب کو اس میں بھر پور شرکت کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شامل ہو کر اپنا حصہ ڈال کر آپ سب اپنی کمیونٹی کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس سے آپ کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے فنڈز بڑھیں گے ، آپ کو ہر شعبے میں عزت ملے گی۔ ان کی اسسٹنٹ فرح موزہ والا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اکنا ریلیف کی جانب سے اکنا ریلیف کے سی ای او عبدالر¶ف نے لارا کران کو شیلڈ پیش کی ۔ لارا کران نے کہا کہ مجھے آپ سب پر فخر ہے کہ آپ سب لوگوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی قسم کے کرونا وائرس کے باوجود اکنا ریلیف کی محبت میں یہاں آئے ۔ ہم نے تمام جیلوں میں حلال فوڈ پہنچا دئیے ہیں اور میں تمام مساجد سے اپیل کرتی ہوں کہ کسی قسم کی مشکلات پر ہمیں کال کریں۔ انہوں نے اکنا ریلیف کی خدمات کی تعریف کی۔ اکنا ریلیف کے ابراہیم سلمان نے اکنا کی گذشتہ سال کی کارکردگی کی تفصیلات بتائیں ۔ امریکہ اور دنیا بھر میں آسمانی آفات ہو یا سرک پر بھوک وافلاس میں مبتلا افراد ، اکنا ریلیف کے رضا کار ہر جگہ خدمت کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے اکنا کی فوڈ پینٹری اور رمضان المبارک میں اکنا ریلیف کے کاموں کی تفصیلا ت دیں۔ اکنا ریلیف کسی بھی انٹرنیشنل تنظیموں سے مدد نہیں لیتی بلکہ اپنے مسلم بھائیوں کے دئیے گئے عطیات سے اپنا کام چلاتی ہے۔ انہوں نے اکنا ریلیف کے بے سہارا خواتین کیلئے شیلٹر ہومز کی تفصیلات دیں۔ اس موقع پر اٹالین خاتون آمنہ نے اپنے جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کتنی خراب ، عیاش زندگی گزارتی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اکنا ریلیف کے ذریعے ہدایت عطا کی اور آج وہ اپنا جسم ڈھانپتی ہے اورایک اچھے مسلمان کی طرح زندگ گزار رہی ہے۔ اکنا نے اسے شیلٹر ہوم مہیا کیا ہے جہاں اسے فوڈ مہیا کیا جاتا ہے۔ ایک عزت دار زندگی گزار رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گذشتہ سال کی کارکردگی کی وڈیو دکھائی گئی۔ مقررین کے خطاب کے بعد فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا۔ مخیر افراد نے دل کھول کر عطیات دئیے ۔ ڈونرز حضرات نیویارک کے علاوہ دیگر اسٹیٹس سے بھی آئے اور مختصر سے وقت میں پور ے ہال سے عطیات کی بھر مار ہوگئی۔ اختتام تک پونے چار پانچ لاکھ ڈالر کے عطیات جمع کیے گئے جوکہ اپنی جکً ایک ریکارڈ ہے۔ حاضرین نے اکنا ریلیف کی حدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف مسلمانوں کی پہچان بن چکی ہے۔ فلوریڈا سے تشریف لائے اکنا ریلیف کے سی ای او عبدالر¶ف نے اکنا ریلیف نیویارک کی تعریف کرتے ہوئے برادر معوذ اسد صدیقی اور ارشد جمال کی انتھک محنت کی تعریف کی۔ احمد بلو نے فنڈ ریزنگ کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے عطیات دینے والوں کی خوب تعریف کی کہ مجھے آپ لوگوں کے جذبات دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔اختتام تا چار لاکھ 75ہزار کے فنڈز جمع ہوئے۔ اختتام پر ڈنر سے شرکاءکی تواضع کی گئی جبکہ معروف کمیڈین Germin Melevinنے اپنی مزاحیہ گفتگو سے حاضرین کو خوب انجوائے کرایا۔ کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر پر اکنا ریلیف کے ارشد جمال اور معوذ صدیقی سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔