جمیکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے،یوسین بولٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہیں :سفیر پاکستان
واشنگٹن ( پاکستان نیوز ) امریکہ اور جمیکا میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے دورہ جمیکا کے دوران دی سٹار(The Star) اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپشن کے خا تمہ کیلئے جرات مندانہ اقدامات کئے ، آج دنیا میں پاکستان کو ممتاز مقام حاصل ہے، جمیکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔عسین بولٹ پاکستان سمیت پوری دنیامیں عظیم اولمپک لیجنڈ کے طور پر جانے جاتے ہیں ، وہ جمیکا کے پاکستان میں عظیم سفیر ثابت ہوں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارت میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ دونوں کھیلوں کے سامان کی تجارت سمیت کوچنگ اور دوطرفہ تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سفیر اسد مجید خان نے جمیکا کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔پاکستان سیاحت کے حوالے سے دنیا کے 10بہترین ممالک کی صف میں شامل ہے۔