جنت البقیع کے جلوس میں علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی پر نامعلوم افراد کا حملہ

0
99

نیو یارک (پاکستان نیوز )جنت البقیع کے جلوس کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے علامہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی پر حملہ کیا گیا ، دھکم پیل، زدو کوب کرنے کی کوشش کی گئی، اس کے جواب میں علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کوئی مزاحمت نہیں کی، چپکے سے پیچھے ہٹ گئے، اور تسبیح میں مشغول رہے، اتوار کے روز یونائیٹڈ نیشن کے سامنے احتجاج کے دوران اس وقت افسوس ناک صورت حال پیدا ہوگئی جب مشہور شیعہ عالم دین اور امام جمعہ المہدی سینٹر آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی پر ایک کلین شیو جوان جس کا نام فیض یا فیاض بتا یا گیا نے حملہ کر دیا اور نعرے بازی کی، علامہ کو زدو کوب کیا گیا اور بڑی بدتمیزی سے انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک مذاق اڑایاگیا۔ یہ تک کہا گیا کہ یہ قوم بقیع بنوائے گی ؟ جو اپنے ہی علماء کو ذلیل کر رہی ہے۔ علامہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ عرصہ پانچ سال سے یہ ایک چھوٹا سا گروہ جعلی آئی ڈیز سے اور کبھی اپنی آئی ڈیز سے ایک طوفان بدتمیزی مچائے ہوئے ہے ،کبھی مولا علی علیہ اسلام کے جلوس میں فلائر تقسیم کراتے ہیں، کبھی محرم کے جلوس میں مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ کبھی مجلسوں کے باہر پینا فلیکس لے کر کھڑے ہوتے ہیں۔ کبھی دو دو بجے رات المہدی سینٹر میں گھس آتے ہیں، کبھی فون پر دھمکیاں دیتے ہیں ، انہوں نے مجالس اور جلوسوں کو مذاق سمجھا ہوا ہے عبادت کی بجائے شرارت کرتے ہیں، علامہ نے کہا وہ جھکنے یا بکنے والے نہیں ہیں، وہ صرف قانونی جنگ لڑینگے وہ نہیں چاہتے کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے۔ امریکہ قانون کا ملک ہے پہلے سوچا تھا قانون سے بھی مدد نہ مانگیں اب مجبوراً قانون کے پوچھنے پر حقائق بتانے پڑیں گے۔ اس لئے کہ پانی سر سے گزر گیا ہے اور اب جان کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، انہوں نے کہا وہ اصلاح عقیدہ و عمل کا مشن جاری رکھیں گے اور پیغام امن و صلح کو عام کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here