راشدہ طالب نے ایوان میں فلسطینیوں کے حق میں نقبہ قرارداد پیش کردی

0
154

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) کانگریس کی مسلم خاتون رکن راشدہ طالب نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے” نقبہ ” قرارداد کی منظوری کے لیے زور دیا ہے ، نقبہ کی اصطلاح 1948 میں اسرائیل کی ریاست کے قیام کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے گھر ہونے کی وضاحت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔راشدہ طالب نے بتایا کہ انھوں نے یہ قرارداد پیر کو امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی، جس کے ایک دن بعد فلسطینیوں کی جانب سے نقبہ کی 74ویں سالگرہ منائی گئی۔فلسطینی نژاد کانگریس رکن کا کہنا تھا کہ نقبہ کی صورتحال آج بھی جاری ہے جس کے تحت لاکھوں فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کیا جا رہا ہے ، ڈیموکریٹک کانگریس وومن نے بتایا کہ اس قرارداد کو ٹیبل کرنے میں بیٹی میک کولم، میری نیومین، الہان عمر اور الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے بھرپور تعاون کیا، فلسطینی حقوق کے علمبرداروں نے اس اقدام کو “تاریخی” قرار دیتے ہوئے اسے سراہا۔تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار مڈل ایسٹ انڈرسٹینڈنگ نے اس حقیقت کو آواز دینے اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے درد اور ناانصافی کو اُجاگر کرنے” کے لیے طالب کا شکریہ ادا کیا۔خاتون کانگریس رکن نے ٹوئیٹ کی کہ اسرائیل کی تخلیق کے دوران، تقریباً 75 فیصد فلسطینی آبادی کو نسلی طور پر فلسطین سے بے دخل کر دیا گیا تھا اور 400 سے زیادہ فلسطینی دیہات کو تباہ کر دیا گیا تھا۔یہ کارروائیاں صہیونی ملیشیا کی طرف سے فلسطینیوں کی سرزمین کو چوری کرنے کے لیے جان بوجھ کر منصوبہ بندی اور انجام دی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here