اومیکرون پاکستان بھی پہنچ گیا

0
139

کراچی(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، نجی اسپتال سے متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری معلوم کررہے ہیں، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here