آبادی میں اضافہ؛ بھارت چین سے بھی آگے

0
101

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت ممکنہ طور پر چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن چکا ہے،یہ بات ورلڈ پاپولیشن ریویو(ڈبلیو پی آر)نے ایک رپورٹ میں بتائی،یہ ادارہ دنیا بھر میں آبادی اور سماجی اعدادوشمار پر کام کرتا ہے،ڈبلیو پی آر کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی آبادی 2022کے اختتام پر 1.417ارب تک پہنچ گئی تھی،اس کے مقابلے میں چین کے محکمہ شماریات نے 17جنوری کو بتایا تھا کہ ملکی آبادی 1.412ارب ہے اور 1961کے بعد پہلی بار آبادی میں کمی آئی ہے،اس رپورٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 50لاکھ زیادہ ہوچکی ہے،بھارت میں 50فیصد آبادی 30سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے،ڈبلیو پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کو توقع ہے کہ بھارت رواں سال کسی وقت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنے گا مگر 2022کے اختتام تک ہی اس کی آبادی چین سے زیادہ ہوچکی تھی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18جنوری کو بھارت کی آبادی 1.423ارب ہو چکی ہے جبکہ ایک اور تحقیقی ادارے Macrotrendsکے خیال میں بھارتی آبادی 1.428ارب تک پہنچ چکی ہے۔،بھارت کی جانب سے 2021میں مردم شماری کا ڈیٹا جاری ہونا تھا مگر وہ اب تک جاری نہیں کیا گیا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا،ڈبلیو پی آر کے مطابق اگرچہ بھارت میں آبادی کی شرح میں اضافے کا عمل سست ہوگیا ہے مگر کم از کم 2050تک آبادی میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here